ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈ زمیں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈچ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ان پر کتے چھوڑ دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیدرلینڈز میں کورونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے ہزاروں مخالفین نے احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھائے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کورونا کو میڈیا وائرس قرار دے دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس میدان میںآ گئی اور احتجاج کرنے والوں پر کتے چھوڑ دیے۔