نیدرلینڈمیں فائرنگ ، ایک ہلاک

   

دی ہیگ ۔ 18 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک بندوق بردار نے ایک ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب امکان ہے کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا ۔ پولیس کے بموجب اس واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا جس کا تعاقب کیا جارہاہے ۔ یہ فائرنگ کاواقعہ ایک دور افتادہ علاقہ یوٹریٹ میں پیش آیا تھا جس میں دیگر کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ یہ واقعہ ایک ٹرام میں پیش آیا تھا ۔ متاثرین کو فوری طورپر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ صدمہ مرکز منتقل کیا گیا جہاں اُنھیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ۔