نیدرلینڈ اومی کرون کے بعد لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

   

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون میں لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈ حکومت نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے اومی کرون کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا جو 19 دسمبر سے 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔نیدرلینڈ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری کاروبار، ہوٹلز، بارز اور عوامی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسی بھی گھر میں ایک وقت میں صرف 2 مہمانوں کو داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ کرسمس کے موقع پر 24 سے 26 دسمبر کے درمیان ایک وقت میں 4 مہمان گھر بلانے کی اجازت ہو گی۔اعلان کے مطابق اسکول کم سے کم 9 جنوری تک بند رہیں گے۔