نیدرلینڈ میں ٹرام میں فائرنگ ‘ 3 ہلاک 9 زخمی

   

یوٹریچٹ ( نیدرلینڈ ) 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیدرلینڈ کے شہر یوٹریچٹ میں ایک بندوق بردار نے ایک ٹرام میں فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ میں نو دوسرے زخمی بھی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ سکیوریٹی عملہ نے بعد ازاں حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ حکام نے فوری دہشت گردی کا الرٹ بجادیا ہے اور شہر کے مئیر نے کہا کہ اس حملہ میں دہشت گردانہ پہلو غالب نظر آتا ہے ۔ نیدرلینڈ کی ملٹری پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے اور حملہ آور کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔