نیدرلینڈ کی سیاستداں غزہ کی تعمیرنو کیلئے رابطہ کارمقرر

   

واشنگٹن: اقوامِ متحدہ نے منگل کو غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کی نگرانی کیلئے ایک رابطہ کار کی تقرری کا اعلان کیا جو انسانی امداد کو فروغ دینے کیلئے سلامتی کونسل کی منظور کردہ ایک قرارداد کا حصہ ہے۔ اقوامِ متحدہ نے کہا کہ نیدرلینڈ کی سبکدوش وزیر خزانہ غزہ کیلئے انسانی ہمدردی و تعمیر نو کی سینئر رابطہ کار ہوں گی اور 8 جنوری کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔اقوامِ متحدہ نے کہا کہ اس کردار میں وہ غزہ کیلئے امدادی سامان کی سہولت کاری، رابطہ کاری، نگرانی اور تصدیق کریں گی۔