نیدر لینڈز :سعودی ایمبیسی پر فائرنگ، جانی نقصان نہیں

   

نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے باہر نامعلوم شخص کی جانب سے متعدد فائر کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ذرائع ابلاغ پر آنے والی ویڈیو اور تصاویر میں سعودی سفارت خانے کی کھڑکیوں پر گولیوں کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کو جائے وقوع سے گولیوں کے 20 خول ملے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کو جائے وقوع سے گولیوں کے 20 خول ملے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دی ہیگ پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر اس واقعے سے متعلق کسی کو کوئی معلومات ہیں تو وہ ضرور رابطہ کرے۔سعودی عرب نے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے نیدرلینڈز میں اپنے شہریوں کو اضافی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔