نیدر لینڈس میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب

   

Ferty9 Clinic

دی ہیگ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 150 ویں یوم پیدائش تقریب بابائے قوم ہندوستان مہاتما گاندھی کے موقع پر نیدرلینڈس میں ایک جلوس نکالا گیا اور ایک نمائش بابائے قوم کی زندگی کے اہم واقعات کو پیش کرتے ہوئے منعقد کی گئی۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے بھی ایک سائیکل جلوس کا اہتمام کیا تھا۔ ہندوستان میں 4 ریاستوں اور تمام تعلیمی اداروں میں گاندھی جی کی یوم پیدائش تقریب یوم عدم تشدد کے طور پر منائی گئی اور عدم تشدد گروپس تشکیل دیئے گئے۔ نیدرلینڈس میں اِن تقاریب کے سلسلہ میں ہندوستانی سفارت خانہ کے زیراہتمام 29 ستمبر کو ایک سائیکل جلوس نکالا گیا حالانکہ موسم ناخوشگوار تھا لیکن کثیر تعداد میں پرجوش سائیکل رانوں نے اِس جلوس میں شرکت کی۔ اِن میں بچے بھی شامل تھے۔ ہندوستان کے سفیر برائے نیدرلینڈس وینو گوپال راجہ مونی نے حاضرین سے خطاب کیا اور گاندھی جی کے عدم تشدد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں گاندھی جی کے صبر و تحمل کی مثالیں پیش کیں۔ ہندوستانی سفارت خانہ سے سائیکل جلوس کا آغاز ہوا تھا جو قصر امن کی سڑک سے بھی گزرا جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف قائم ہے اور مقبول ترین سیاحتی مرکز بھی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ کو یہ سیاحتی مرکز طویل مدت کے بعد واپس حاصل ہوا۔ اِس موقع پر گاندھی جی کی زندگی کے اہم واقعات اور تعلیمات پر مشتمل ایک نمائش بھی ترتیب دی گئی۔