بھونیشور: اسٹار جیولین تھرورز نیرج چوپڑا اورکشور جینا کو یہاں 15 مئی کو فیڈریشن کپ کے فائنل میں براہ راست داخلہ دیا گیا ہے، جنہوں نے پہلے ہی اپنے کیریئر میں متعدد بار 75 میٹرکے کم از کم اہلیت کے نشان کو بہترکیا ہے۔ اولمپک اور عالمی چمپئن چوپڑا گزشتہ ہفتے دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں کافی اچھا کھیل پیش کیا ہے جہاں وہ 88.38 میٹر کے تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے والی جینا کا ڈائمنڈ لیگ کا ڈیبیو تاہم مایوسی کے ساتھ ختم ہوا کیونکہ وہ76.31 میٹر کے ساتھ تین راؤنڈزکے بعد باہر ہو گئے تھے۔ ڈی پی منو جو 2023 کی عالمی چمپئن شپ میں چھٹے نمبرپررہے اور 85.50 میٹر کے نشان کو عبور کرکے آئندہ پیرس اولمپکس رسائی چاہتے ہیں۔