پیرس ۔ رواں پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیولین تھرو کے فائنل میں جگہ بنائی۔ نیرج چوپڑا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سب سے زیادہ اسکور بنا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 89.34 میٹر پھینک کر جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہ کوالیفکیشن راؤنڈ میں کسی بھی ہندوستانی جیولن پھینکنے والے کا بہترین اسکور ہے۔ نیرج چوپڑا نے اس سیزن میں 89.34 میٹرکی تھرو کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تھروکے ساتھ وہ اپنے کیریئر کی بہترین تھرو کے بہت قریب پہنچ گئے۔ نیرج کا بہترین تھرو 89.94 میٹر ہے اور پیرس اولمپکس میں انہوں نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ فائنل میں 90 میٹرکے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اس بار وہ لگاتار دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ اولمپکس میں دوگولڈ میڈل جیتنے والے ہندوستان کے پہلے ایتھلیٹ ہوں گے۔ وہ ایتھلیٹکس میں دوسرا اولمپک میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بھی بن جائیں گے۔