نئی دہلی۔ اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا نے جمعرات کو برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں پرچم بردار کے طور پر ملک کی قیادت کرنے کے موقع سے محروم ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔جیولین پھینکنے والے نیرج حالیہ عالمی چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے کی مہم کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔24 سالہ سوپر اسٹار برمنگھم میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھے لیکن ایم آر آئی اسکین میں معمولی چوٹ کا انکشاف ہونے کے بعد وہ کامن ویلتھ گیمز سے دستبردار ہوگئے۔چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرکہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں برمنگھم میں ملک کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔ میں خاص طور پر افتتاحی تقریب میں ہندوستانی ٹیم کا پرچم بردار بننے کا موقع ضائع کرنے پر مایوس ہوں۔انہوں نے کہا فی الحال میری پوری توجہ اپنی بحالی پر مرکوز رہے گی۔