ٹوکیو، 17 ستمبر (پی ٹی آئی) دفاعی چمپئن نیرج چوپڑا نے چہارشنبہ کو شاندار آغاز کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں پہلی ہی کوشش میں 84.50 میٹرکے خودکارکوالیفائنگ نشان کو عبور کرکے ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔27 سالہ دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ نے گروپ اے کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں اپنی پہلی تھرو میں 84.85 میٹر پھینکا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پہلے ہی تھروکرنے والے کھلاڑی تھے اورکوالیفائی کرنے کے بعد فوراً اپنی مہم سمیٹ لی۔ وہ کھلاڑی جو 84.50 میٹرکا نشان عبور کریں یا ٹاپ 12 میں شامل ہوں، وہ جمعرات کو ہونے والے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔