حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : نیروس ہندوستان کا واحد برانڈ ہے جو ماسک کی تیاری کے لیے آگے آیا ہے اور 30 اپریل تک ایک لاکھ ماسک کی تیاری اور ان کی مفت تقسیم کا منصوبہ بنایا ہے ۔ نیروس جو روایتی فیشن کے ملبوسات کے لیے مشہور نام کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہندوستان میں پہلی بار بلا معاوضہ (do it yourself) DIY ماسک تحریک کے مقصد کے تحت عالمی وبا کو کوویڈ 19 سے لڑائی کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرنے کا مقصد رکھتا ہے ۔ نیروس نے اپنا پارچہ اور ٹیلرس کی نگرانی میں محفوظ صاف ستھرے ماحول اور صحت سے متعلق رہنمایانہ خطوط کے تحت ماسک کی تیاری عمل میں لا رہا ہے ۔ نیروس کا ایقان ہے کہ کوویڈ 19 کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کا انہیں موقع ملا ہے اور ہمارے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے ۔ ڈی آئی وائی ماسک مومنٹ کے تحت نیروس ان لوگوں کے لیے جو موسم انداز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہیں کو یہ ماسک فراہم کرے گا کہ کورونا وائرس کی منتقلی کا اثر تھم جائے ۔ نیروس کے مطابق ہر دن لگ بھگ ڈھائی ہزار تا تین ہزار ماسک تیار کئے جارہے ہیں اور اپریل کے ختم تک ایک لاکھ ماسک بلا معاوضہ عوام میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ نیروس کے بموجب پولیس ، میونسپل ، این جی اوز ، ریٹیلرس ، ہاسپٹلس اور ضرورت مند عوام میں یہ ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں ۔۔
