حیدرآباد ۔ ہندوستان کی مشہور پینٹ کمپنیوں میں سے ایک کنسائی نیرولیک پینٹس لمیٹیڈ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ ) کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھے گا۔ اس کے تحت ٹیم کے ہیلمیٹ اور ٹوپی کی اہم جگہ پر کمپنیوں کا لوگو لگا ہوا۔ اس کے علاوہ پیری میٹر بورڈ اور بڑی اسکریننگ پر بھی کمپنی کی تشہیر ہوگی۔ اس موقع پر کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرانوج جین نے کہا کرکٹ کو ہر عمر کے لوگوں کے ذریعہ محبت دی جاتی ہے ۔ آئی پی ایل سال کا سب سے ممتاز ٹورنمنٹ ہے اور اس میں برانڈ کی تشہیر اور رابطہ کا شاندار موقع ہوتا ہے ۔ہم سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ اپنے تال میل اور مضبوط کرکے کافی خوش ہیں۔
گولکنڈہ فٹ بال ٹورنمنٹ ملتوی
حیدرآباد : سید تحسین پاشاہ صدر سکریٹری کلب کے بموجب سالانہ رشید علی خان میموریل فٹ بال ٹورنمنٹ جو کہ /2 تا /4 اپریل گولکنڈہ اولڈ بوائز فٹ بال کلب کے زیراہتمام منعقد شدنی تھا لیکن شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملات اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ٹورنمنٹ کی آئندہ تواریخ کا تعاقب اعلان کیا جائے گا ۔