لندن : برطانوی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے اُس حکم نامہ پر دستخط کردیئے جس کے ذریعہ مفرور ڈائمنڈ مرچنٹ نرو مودی کی ہندوستان کو حوالگی کی راہ ہموار ہوگئی ۔ ہندوستان کو مطلوب مودی پر 2 بلین امریکی ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک اسکام کیس سے متعلق فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔ 50 سالہ مودی زائد از 2 سال سے لندن کی جیل میں قید ہے ۔
