نیروو مودی کی ریمانڈ میں توسیع

   

لندن 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہیرو کے مفرور تاجر نیروو مودی جو پنجاب نیشنل بینک کو تقریباً 2 بلین ڈالر کی دھوکہ دہی اور غیر قانونی رقمی لین دین کے کیس میں مختلف الزامات پر ہندوستان کو حوالگی سے بچنے کے لئے جدوجہد کررہا ہے ، اُس کے ریمانڈ میں برطانیہ کی عدالت نے آج 9 جولائی تک مزید توسیع دے دی۔ 49 سالہ جیویلر گزشتہ سال مارچ میں اپنی گرفتاری کے بعد سے جنوب مغربی لندن کی وانڈس ورتھ جیل میں قید ہے۔ اُسے ویڈیو لنک کے ذریعہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ریمانڈ میں توسیع دی کردی۔