نیرو مودی او ر میہول کی کروڑہا روپئے کی جویلری ضبط

,

   

٭ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دھوکہ دہی کے ملزم جویلرس نیرو مودی اور میہول چوکسی کی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 1350 کروڑ روپئے مالیت کے تراشیدہ ہیرے، موتیاں اور زیورات ہندوستان کو لا لئے ہیں۔ اس جویلری کا مجموعی وزن زائداز 2300 کیلو گرام ہے۔ اسے ہانگ کانگ میںایک لاجسٹکس کمپنی کے گودام میں رکھا گیا تھا۔ مودی اور میہول نے مبینہ طور پر یہ جویلری دبئی بھیجی تھی جبکہ ان کے خلاف تحقیقات ہورہی تھی۔