٭ ممبئی کی ایک عدالت نے 14ہزار کروڑ مالیتی پنجاب نینشل بینک ( بی این بی ) اسکام کے مجرم نیرو مودی کو مفرور معاشی مجرم قرار دے دیا ہے ۔ عدالت نے متعلقہ ایجنسیوں کو نیرو مودی کی جائیدادوں کو بھی ضبط کرلینے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔ واضح رہے کہ ہیروں کے تاجر نیرو مودی پر 14ہزار کروڑ روپئے کے پی این بی اسکینڈل کے کلیدی ملزم سمجھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اسکام کے انکشاف کے بعد ملک سے راہ فرار اختیار کرلی تھی ۔ تاہم بعد میں انہیں برطانیہ میں گرفتار کرلیا گیاتھا اور اس وقت وہ برطانیہ کے ورنڈس ورتھ قید خانے میں مقید ہیں۔