نیرو مودی نے فراڈ کے دوران ’ڈمی ڈائرکٹرس ‘کو دھمکایا

   

لندن ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیرومودی سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں سے مربوط نام نہاد ’ڈمی ڈائرکٹرس‘ کا ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو سی بی آئی نے برطانوی عدالت میں پیش کیا ہے جو مفرور ڈائمنڈ مرچنٹ کے خلاف حوالگی کیس کی سماعت کررہی ہے۔ سی بی آئی نے یہ ویڈیو کلپ جبر اور دھمکیوں کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جس کا نیرو مودی نے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے دوران استعمال کیا۔ 6 ہندوستانی افراد کے گروپ کو ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے جسے اس ہفتے ٹرائل کے دوران لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی کورٹ میں چلایا گیا۔ ہر فرد نے الزام عائد کیا کہ اسے دبئی چھوڑ کر قاہرہ پہنچنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے جہاں ان کے پاسپورٹ چھین لئے گئے۔