نیرو مودی کا بیٹا قیمتی اشیاء کے ہراج کے خلاف عدالت سے رجوع

   

ممبئی ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ملک سے فرار نیرو مودی کے فرزند آج ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے ضبط کی گئی قیمتی پینٹنگس کے ہراج کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پینٹنگس روہن ٹرسٹ کی ہے ، ان کے والد کی نہیں۔ روہن مودی نے عدالت سے کہا کہ وہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو ہراج روکنے کی ہدایت دے جو 6 مارچ کو مقرر ہے۔ کارگزار چیف جسٹس بی پی دھرم ادھیکاری اور جسٹس این آر بورکر پر مشتمل بنچ کے اجلاس میں یہ درخواست پیش کی گئی ۔ عدالت نے اگلی سماعت چہارشنبہ تک ملتوی کردی۔ 15 قیمتی پینٹنگس کے علاوہ ہیرے سے جڑی کئی گھڑیاں اور لکژری کاریں بھی ہراج کی جا نے والی ہیں۔