نیرو مودی کا لندن میں15 اپریل تک ریمانڈ

   

لندن ۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)تقریباً دو بلین ڈالر کے پی این بی فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کے مفرور ملزم ڈائمنڈ مرچنٹ نیرو مودی کو برطانیہ کی عدالت نے 15اپریل تک ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔ نیرو کو اس کیس کے سلسلے میں ہندوستان کو حوالگی کے مقدمہ کا سامنا ہے ۔ 49 سالہ نیرو حوالگی سے کسی طرح بچنا چاہتا ہے ۔