لندن۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مفرور ڈائمنڈ مرچنٹ نیرو مودی جو 2 بلین ڈالر کے دھوکے اور دیگر غیرقانونی حرکتوں کے معاملوں میں ہندوستان کو مطلوب ہے، اس کی حوالگی کے کیس کی سماعت کرنے والی برطانوی عدالت نے ٹرائل کو آج ملتوی کردیا۔ ڈسٹرکٹ جج سامیل گوزی نے کہا کہ اب سماعت کا احیاء 7 ستمبر کو ہوگا۔