نیرو مودی کو تحویل میں لینے سی بی آئی۔ ای ڈی مشترکہ ٹیم لندن روانہ

   

نئی دہلی۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی ۔ ای ڈی مشترکہ ٹیم لندن کے لیے روانہ ہوگئی تاکہ مقامی عہدیداروں سے مفرور مجرم نیرو مودی کو ہندوستان کی تحویل میں لیا جاسکے۔کیوں کہ ان کی درخواست عدالت میں جمعہ کے دن مسترد ہوچکی ہے جس میں انہوں نے خود کو ہندوستان کی تحویل میں نہ دینے کی گزارش کی تھی۔ ہندوستانی عہدیدار برطانیہ کے مختلف عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جن میں شاہی استغاثہ خدمات کے صدر بھی شامل ہیں اور ان سب کو نیرو مودی کے جرائم کے بارے میں تازہ ثبوت پیش کریں گے۔