نیرو مودی کیلئے آرتھر جیل میں تیاری

   

لندن سے ہندوستان حوالگی کے بعد خصوصی سیل میں رکھا جائیگا
ممبئی : مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کی حوالگی کے حق میں برطانوی عدالت کی رولنگ کے ساتھ ہی ہندوستان میں شدت سے مطلوب نیرو مودی کو بہت جلد ہندوستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ دھوکہ دہی اور پنجاب نیشنل بینک اسکام کیس میں وہ پولیس کو مطلوب ہے۔ ممبئی کے آرتھر جیل کو تیار کیا جارہا ہے۔ خصوصی سیل میں اسے رکھا جائے گا۔ جیل حکام نے کہا کہ ایک بار نیرو مودی کو ممبئی لائے جانے کے بعد ہم اسے آرتھر جیل کے بیرک نمبر 12 کے تین سیلس میں سے کسی ایک سیل میں رکھیں گے۔ یہ سیل نہایت ہی سخت سیکوریٹی والا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں رکھنے کیلئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور جیل کا سیل اس کیلئے تیار ہے۔ ہندوستانی حکام نے برطانوی عدالت میں نیرو مودی کی حوالگی کیلئے مؤثر کارروائی کی۔ جمعرات کے دن برطانوی جج نے مفرور نیرو مودی کو ہندوستان کے حوالہ کرنے کی حمایت کی۔ 49 سالہ نیرو مودی کو مارچ 2019ء میں لندن میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لندن کی عدالت میں محروس ہے۔