نیرو مودی کی بہن نے حکومت کو 17.25 کروڑ واپس کئے

   

نئی دہلی : مفرور ہیرا کاروباری نیرو مودی کی بہن پوروی مودی نے حکومت کو 17.25 کروڑ روپئے کی رقم واپس کردی ہے جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ وعدہ گواہ بننے والی پوروی مودی نے لندن میں اپنے ایک بینک اکاؤنٹ سے 23,16,889.03 ڈالر (17.25 کروڑ روپے) کی رقم حکومت ہند کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے اس طرح نیرو مودی کیس میں 17.25 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔نیرو پر پنجاب نیشنل بینک سے 2 ارب ڈالر کی جعلسازی کا الزام ہے۔پوروی مودی (عرف پوروی مہتا) اور ان کے شوہر میانک مہتا کو نیرو مودی کیس میں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے 24 مئی 2018 اور 28 فروری 2019 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دائر کردہ دو شکایات میں بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔