نیرو مودی کی ریمانڈ میں 27 فروری تک توسیع

,

   

عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعہ حاضری
لندن ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہزارہا کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کرکے لندن فرار ہوجانے والے روپوش نیرو مودی کو جمعرات کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ریمانڈ کی مدت کو 27 فروری تک بڑھا دیا گیا۔ 48 سالہ نیرو مودی ہندوستان کو حوالگی معاملہ کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ نیرو مودی نے پنجاب نیشنل بینک کو 2 بلین ڈالرس کو چونا لگایا تھا۔ 48 سالہ نیرو مودی کو اس وقت وانڈ سورتھ جیل خانہ میں رکھا گیا ہے جو جنوب مغربی لندن میں واقع ہے۔ وہ جیل خانہ سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے۔ فی الحال نیرو مودی کو معمول کی ریمانڈ سماعت کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا جس میں 27 فروری تک توسیع کردی گئی۔ ہندوستان کو حوالگی معاملہ کے خلاف دائر کردہ عرضداشت کی سماعت 11 مئی سے شروع ہوگی جس کا سلسلہ پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔ مارچ 2019ء سے نیرو مودی وانڈ سورتھ جیل خانہ میں قید ہیں۔