نیرو مودی کی ضمانت کی عرضی خارج! مجھے ہندوستان کے حوالے کیا جاتا ہے تو میں خود کشی کر لوں گا:نیرو مودی

,

   

انگلینڈ کی ایک عدالت نے نیرو مودی کو جھٹکا دیا ہے، انکی ضمانت کی عرضی کو خارج کردیا ہے، نیرو مودی نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی، اور دھمکی کے انداز میں ٹویٹ کیا کہ وہ خودکشی کرلیں گے۔

نیرو مودی نے کہا کہ جیل میں انہیں تین بار تڑپا تڑپا کر مارا گیا ہے، نیرو مودی کو بدھ کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں پیشی ہوئی تھی، وہ اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوۓ، اور اپنے کو ضمانت دینے کی بات کہی، نیرو مودی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ وینڈس ورتھ کے جیل میں انہیں دو بار بے رحمی سے پیٹا گیاتھا، کیتھ نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں نیرو کی پھر پٹائی کی گئی تھی۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ منگل کی صبح جیل میں بند دو قیدی اس کی جیل میں آئے اور انھوں نے نیرو کو زوردار گھونسا مارا، ساتھ ہی انھیں زمین پر گرا مزید مارا، اور ان پر مسلسل ظلم کیا جاتا ہے اور نشانہ بنادیا جاتا ہے۔

جب عدالت میں جج نے نیرو کو اپنی بات رکھنے کےلیے کہا تو وہ کہنے لگے اگر عدالت انہیں ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کرتی ہے تو وہ خودکشی کرلیں گے، انہوں نے کہا ہندوستان بھی انکے ساتھ جانبدارانہ برتاؤ کرے گا، اور میں خود انصاف کی امید نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستان جانا نہیں چاہتا۔

اپ کو بتادیں کہ انگلینڈ کی پولیس نے انہیں 19 مارچ کو اپنی حراست میں لے لیا تھا، جنوب مغربی لندن کی وینڈس ورتھ جیل میں قید ہے، حکومت ہند کے کہنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔