نئی دہلی 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرپول نے پنجاب نیشنل بینک اسکام کے اصل سرغنہ نیرو مودی کے بھائی نیہال مودی کے خلاف انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس جاری کی ہے ۔ نیہال بلجیم کا شہری ہے ۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ اس کے خلاف عالمی گرفتاری وارنٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس پر بھی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے ان الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیہال دیپک مودی کی پیدائش 1979 میںبلجیم میں ہوئی تھی اور وہ انگریزی ‘ گجراتی اور ہندی زبانیں جانتا ہے ۔ انٹرپول نے اپنے رکن 192 ممالک سے کہا ہے کہ وہ اس شخص کو اگر ان کے ممالک میں نظر آئے تو گرفتار کرلیں ۔ اس کے بعد اس کے خلاف حوالگی کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے ۔ نیہال کے خلاف بھی نیرو مودی کی طرح مقدمہ درج ہے ۔