نیرو مودی کے 147 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کی ضبطی

   

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈاکٹوریٹ نے 147.72 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات جو مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کی ملکیت ہیں اور ان کی کمپنیوں کی ملکیت ہیں، ضبط کرلئے۔ پرکشش منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادیں جو ممبئی اور سورت میں ہیں، ضبط کرلی گئیں۔ ایک بازار جس کی قیمت 147,72,86,651 روپئے ہے، ضبط کرلی گئی جس میں 8 پرانی کاریں، کارخانہ اور مشنری بھی شامل ہے۔ جواہرات کے پینٹنگس اور بعض عمارتوں کی تصاویر بھی ضبط کی گئیں۔ یہ تمام اثاثہ جات نیرو مودی کی ملکیت ہیں جو 13,000 کروڑ روپئے مالیتی پنجاب نیشنل اسکام کے مفرور مجرم ہیں۔ ان کی کمپنیوں کے گروپ فائر اسٹار ڈائمنڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ، فائر اسٹار انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ رادھیشی جیولری اور ردم ہاؤز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اثاثہ جات بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں ضبط کئے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہیکہ جرائم کے ٹھوس ریکارڈ نیرو مودی کی ملکیت کمپنیوں سے دستیاب ہوئے۔