نیرو مودی کے 329 کروڑ مالیت کے اثاثہ جات قرق

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چہارشنبہ کو کہا کہ اس نے ڈائمنڈ مرچنٹ نیرومودی کے 329.66 کروڑ روپئے مالیت کے اثاثے معاشی جرم کرکے فرار ہونے والوں سے متعلق نئے قانون کے تحت قرق کرلئے ہیں۔ اس قاانون کے تحت یہ پہلی قرقی ہے۔ مودی حکومت نے 2018ء میں یہ قانون لایا تھا جس کا مقصد معاشی مجرمین کو ہندوستانی عدالتوں کے دائرہ کار سے باہر رہتے ہوئے قانون کے عمل سے بچنے سے روکنا ہے۔ نیرو مودی، اس کا انکل میہول چوکسی اور دیگر کے خلاف ای ڈی دو بلین ڈالر کے مبینہ بینک فراڈ کے سلسلہ میں منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ یہ فراڈ پی این بی، ممبئی برانچ سے متعلق ہے۔