نیرو مودی 11 نومبر تک برطانیہ کی تحویل میں

,

   

لندن ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مفرور ہیروں کا تاجر نیرو مودی ایک مقدمہ میں ماخوذ ہے جس کی وجہ سے لندن کی ایک عدالت نے اسے 11 نومبر تک اپنی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے 48 سالہ نیرو مودی کو اس کی اطلاع دیدی ہے اور کہا کہ اس کی تاریخ پیدائش کی توثیق تک اسے عدالتی تحویل میں رکھا جائے گا۔ اگر توثیق 11 نومبر سے قبل ہوجائے تو سماعت کی تاریخ دوبارہ مقرر کی جائے گی۔