پربھنی۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اور پربھنی سے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے رکن باب جی درانی سنیچر کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔مسٹر درانی نے خود اپنے فیس بک پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھانسی سے متاثر ہیں اس لئے کووڈ۔ 19 کی جانچ کرائی جس میں انہیں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ انہیں اورنگ آباد میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے ۔مسٹر دورانی نے کہا ‘‘آپ لوگوں کے آشیرواد اور پیار سے میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گا’’ انہوں نے کہا کہ ان سے ابھی رابطہ نہیں کیا جائے اور آپ سب اپنا خیال رکھٰن اور انتظامیہ کو تعاون دیں۔ کلکٹر دیپک منگلیکر نے بھی مسٹر درانی کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ ضلع انتظامیہ اب یہ پتہ لگا رہی ہے کہ ان کے رابطے میں کون کون آئے تھے ۔