ادے پور : نیشنل بک ٹرسٹ، نئی دہلی کی جانب سے 20 ستمبر سے جھیلوں کے شہر ادے پور میں سات روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ انفارمیشن سینٹر کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر کملیش شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت کی وزارت تعلیم کے تحت نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کی جانب سے انفارمیشن سینٹر میں 20 سے 26 ستمبر 2024 تک روشن خیال قارئین اور طلباء کیلئے یہ کتاب میلہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس کتاب میلے میں ادب، فن، ثقافت، جنرل نالج، بچوں کے ادب کے ساتھ ساتھ کئی اہم اور مفید مضامین سے متعلق دو ہزار سے زائد کتابیں رکھی جائیں گی، جنہیں دلچسپی رکھنے والے قارئین خرید سکتے ہیں۔این بی ٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مکیش کمار نے کہا کہ اس سات روزہ کتاب میلے میں ہر روز مختلف فنی اور تخلیقی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب میلہ شہر کے مکینوں کے ساتھ ساتھ کتاب سے محبت کرنے والوں اور ادبی دنیا سے وابستہ افراد کیلئے مفید ثابت ہوگا۔