نیشنل رورل ایمپلائمنٹ اسکیم کے مزدوروں کو 600 روپئے مزدوری اداکرنے کا مطالبہ

   

نارائن پیٹ 14/ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی آئی ٹی یو نارائن پیٹ کے ضلع سکریٹری مسٹر بلرام نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل رورل ایمپلائمنٹ اسکیم میں کام کرنے والے مزدوروں کو یومیہ 600 روپئہ مزدوری ادا کی جائے اور سال میں 200 کام کے دن فراہم کیے جائیں۔آج انہوں نے نارائن پیٹ منڈل کے تحت امیریڈی پلی گاؤں کے مضافاتی علاقوں میں کام کرنے والے ضمانت روزگار اسکیم کے مزدوروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو کام کی جگہوں پرسایہ کیلئے ٹینٹ، پینے کے پانی کی سہولت اور آیوڈین جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔لیکن یہاں ان میں سے کسی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔زیر التواء ملازمت کے بقایہ بل فوری ادا کرنے کی درخواست کا بھی مطالبہ کیاگیا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ نیشنل رورل ایمپلائمنٹ اسکیم کے بجٹ میں اضافہ کرے جو کمیونٹی کے کمزور طبقات کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اپیل کی اور کہا کہ 16 فروری کو ملک گیر ہڑتال کے بھارت بند میں کام کرنے والے تمام مزدور منڈل سنٹر پر ایک روزہ احتجاج میں شرکت کریں۔ایس ایف آئی کے ضلع سکریٹری نارہاری نے مزدور قائدین میپال رامولو کانکاپا اور کچھ دوسرے مزدوروں کے ساتھ پروگرام سے خطاب کیا۔