نیشنل سائنس سنٹر اور ڈیجیٹل پلانیٹیریمکیلئے4.70 کروڑ روپے کی منظوری

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کوٹا میں نیشنل سائنس سنٹر اور ڈیجیٹل پلانیٹیریم کے قیام کے لیے 4.70کروڑ روپے کی مالیاتی تجویز کو منظوری دی ہے ۔ یہ پروجیکٹ کوٹا کے راجیو گاندھی نگر میں بننے والے اس مرکز سے طلباء اور عام لوگ دلکش ماڈلز اور تجربات کے ذریعے روزمرہ کی زندگی میں سائنس کے کردار اور فلکیاتی واقعات کے راز کو سمجھیں گے ۔ سائنس کے مشکل اصولوں کو آسانی سے سمجھانے کے لیے مرکز میں تفریحی سائنس اور موضوعاتی گیلریاں بنائی جائیں گی۔ آؤٹ ڈور اور انڈور ماڈل قائم کیے جائیں گے اور ہندوستانی سائنسدانوں کے بارے میں معلومات دستیاب ہوں گی۔ یہاں 80 سے 85 سامعین کی گنجائش والا ایک جدید ترین ڈیجیٹل پلانٹیریم بنایا جائے گا۔ اس میں مختلف فلکیاتی سیاروں کے بارے میں معلومات دستیاب ہوں گی۔