حیدرآباد۔ نیشنل لیگل سرویسس اتھاریٹی (این ایل ایس اے )آئندہ ہفتہ ملک بھرمیں لوک عدالتوں کا اہتمام کرے گی۔نیشنل لوک عدالتیں تمام سطحوں سپریم کورٹ سے لے کر تعلقہ کورٹ تک منعقد کی جائیں گی تاکہ تمام دیوانی اور قابل جرمانہ فوجداری معاملات کا تصفیہ کیاجاسکے ۔اس کے حصہ کے طورپر نیشنل لوک عدالت کا ملک کی تمام عدالتوں میں اسی دن اہتمام کیاجائے گا۔تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی کے ممبرسکریڑی جی انوپماچکرورتی نے یہ بات بتائی۔اس لوک عدالت میں بغیرکسی مصارف یافیس کے خدمات انجام دی جائیں گی۔کورٹ کی فیس اگر زیرالتوا ہے تو لوک عدالت میں معاملہ کے تصفیہ پر اس کو واپس کردیاجائے گا اور لوک عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلوں پر کوئی اپیل دائر نہیں کی جاسکتی۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ لوک عدالت کے میکانزم سے استفادہ کریں تاکہ ان کے تمام زیرالتوا معاملات کی یکسوئی کی جاسکے ۔یہ عدالتیں 12دسمبر کوہوں گی۔