نیشنل میرٹ اسکالر شپ کیلئے درخواستوں کے ادخال کی 31 اکٹوبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد۔/4ستمبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق نیشنل میرٹ اسکالر شپ کے حصول کے خواہشمند طلبہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وزارت تعلیم سنٹرل سیکٹرس اسکالر شپ اسکیم برائے کالج اور یونیورسٹی طلبہ نے فریش اور رینیول درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 31 اکٹوبر مقرر کی ہے۔ نیشنل اسکالر شپ حکومت ہند کے تحت امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ایسے تمام امیدوار جنہوں نے انٹر میڈیٹ امتحانات 2024 میں کامیابی حاصل کی وہ فریش درخواستیں داخل کرسکتے ہیں جبکہ پہلے سے اسکالر شپ کیلئے منتخب طلبہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے رینیول کی درخواست دے سکتے ہیں۔ فریش اور رینیول درخواستوں کیلئے 31 اکٹوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی۔ امیدوار ویب سائیٹ http://scholarships.gov.in پردرخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اسکالر شپ کیلئے منتخب امیدواروں کی فہرست بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی ویب سائیٹ پر دستیاب رہے گی۔1