نیشنل میڈیاء یہ تصویریں ملک سے کیوں چھپا رہاہے۔۔ ۔۔؟

   

ملک میں وزیراعظم مودی کے اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارے غریب لوگ اور مزدور لوگ بہت پریشان ہیں، ان کے پاس کہانی کو کہانا نہیں ہے اور نہ ہی انکے گاؤں جانے کےلیے مرکزی حکومت ان کےلیے انتظامات کر رہی ہے۔

اترپردیش بنارس جہاں سے ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ جہاں سے وہ جیت کر گئے ہیں اسی علاقہ سے تعلق رکھنے والے دنیش کمار نامی شخص جو لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل ممبئی میں گئے تھے، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام نشر کیا ہے وہ کہہ رہےہیں کہ ان کے پاس کہانے کے کچھ انتظامات نہیں ہے، وہ بہت پریشان ہیں۔

وہ مزید کہہ رہے ہیں کہ میں نے میرے خاص رشتہ داروں کو فون لگایا، بڑے بڑے امیروں کو فون لگایا، شیوسینا پارٹی میں میری کافی پہچان ہے انکے لوگوں کو بھی فون لگایا مگر کوئی بھی میری مدد کےلیے اگے نہیں ایا۔

مگر جب میں نے ایک مسلمان بھائی جو فون لگایا تو فوراً ہمارے کہانے پینے کاانتظام مسلمانوں نے کردیا، جو لوگ آج نفرت پھیلا رہے ہیں ہندو مسلم کہہ کر ان کو چاہیے کہ ایک بار مسلمان سے مل کر تو دیکھو بات کرکے تو دیکھو، وہ اس ملک کا سپوت ہے، مسلمان بھائیوں نے کہا ہے جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوتا آپ کے کہانے پینے اور رہنے کی ذمہ داری ہمارے ذمہ ہے، آج میں ایک مسلمان کے گھر میں رہ رہا ہوں میرے ساتھ ایک سردار جی بھی ہے وہ یہاں پھنس گئے تھے انہوں نے بھی کچھ راشن جمع نہیں کیا تھا ہم سب یہاں سکون سے رہے ہیں۔ جئے ہے بھارت کا سپوت مسلمان کا بیٹا، جئے ہند جئے بھارت۔

YouTube video