نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی ٹیم نے تلنگانہ و مہاراشٹرا کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا

   


سرپور ٹاون: 9 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل کے ایٹکالاپاڈ گاؤں اور ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقے کا آج نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی اراکین ٹیم سومن آئی ایف ایس، نیتین آئی ایف ایس، کنزرویٹر آف فارسٹ ونود کمار، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر دنیش کمار آصف آباد، فارسٹ ڈیوڑن آفیسر وجے کمار کاغذ نگر، فارسٹ رینج آفیسر پورنا چندر، وینو گوپال، فارسٹ سیکشن آفیسر موہن راؤ، محمد شاہد، نریش کے علاوہ فارسٹ ملازمین کے ساتھ مل کر نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی ٹیم نے ریاست مہاراسٹرا اور تلنگانہ کے سرحدی علاقے اٹکالاپاڈ پلانٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے شیروں کی آمد سے متعلق تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی، اس موقع پر نیشنل ٹیم عہدے داروں نے پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے چندرا پور ضلع کے تاڈوبا جنگل سے آنے والے ٹائیگروں کی آمد کو روکنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا، اور شیروں کی حفاظت سے متعلق تفصیلی طور پر فارسٹ ملازمین کو جانکاری فراہم کی گئیں، تاکہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے آنے والے شیروں کو کس طرح سے روکا جا سکے، اور شیروں کی جانوں کی حفاظت کی جا سکے۔ خصوصی طور پر اس موقع پر شیروں کی حمل و نقل پر خصوصی توجہ دینے کی مقامی فارسٹ ملازمین ہدایت جاری کی. اس موقع پر سرپور ٹاون فارسٹ رینج آفیسر پورنا چندر نے نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی ٹیم کو شیروں کی آمد سے متعلق تفصیلی طور پر نقشے کے ذریعہ جانکاری فراہم کی گئیں، اس موقع پر مقامی فارسٹ ملازمین بھی موجود تھے۔