نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان ، 22 نومبر تک ادخال درخواست کی سہولت

   

Ferty9 Clinic

پداپلی۔ضلع مہتمم تعلیمات، پداپلی نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں مطلع کیا کہ سرکاری امتحانی شعبہ ، حیدرآباد حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال 22-2021 میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء کو نیشنل ٹیلنٹ سرچ (فرسٹ لیو)امتحان لکھنے کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ ماہ جنوری 2022 میں منعقد شدنی اس امتحان سے متعلقہ تمام تفصیلات
http://bes.telangana.gov.in
ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔، طلباء کیلئے امتحانی فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ :22.11.2021 ، مدرسین کیلئے آن لائن درخواستوں کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ :24.11.2021 صدر مدرسین کی جانب سے رجسٹر کردہ آن لائن درخواستوں کے پرنٹ آؤٹس ، فیس چالان، درکار اسنادات ڈی۔ای۔او پداپلی آفس میں داخل کرنے کی آخری تاریخ : 29.11.2021ہے۔