حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ ضلع پریشد ، منڈل پریشد ، ایڈیڈ اسکولس میں خدمات انجام دینے والے ٹیچرس اور پرنسپلس سے سال 2025 کے نیشنل ٹیچر ایوارڈس کے لیے آن لائن میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ویب سائٹ nationalawards to teachers.education.gov.in پر 17 جولائی تک درخواستوں کا اندراج کرایا جا سکتا ہے اور 20 جولائی تک متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے ۔ انتخاب کے رہنمایانہ خطوط اور مکمل تفصیلات کے لیے وزارت تعلیم کی مذکورہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں ۔ 2
تلنگانہ پالی سیٹ 2025 18,984 نشستیں پُر
حیدرآباد۔15جولائی (یو این آئی) تلنگانہ پالی سیٹ 2025 کے پہلے مرحلہ کی داخلہ کونسلنگ میں 18,984 سیٹیں پُر ہوئی ہیں جبکہ 10,012 سیٹیں ابھی بھی خالی ہیں۔ اس بات کی اطلاع ٹی جی پا لی سیٹ کنوینر نے دی۔