سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ریاستی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہماری جماعت ہر سطح پر عوامی مسائل اُجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے کے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کی از حد کوشش کرتی ہے ۔ان باتوں کا اظہار پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں سینئر لیڈران سے تبالہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کے مسائل ومشکلات سُنے کے علاوہ پارٹی سے وابستہ لیڈران اور عہدیداران سے پارٹی سرگرمیوں اور تنظیمی پروگراموںکے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ لوگوں نے بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن کے علاوہ فیس میں بے تحاشہ اضافے کے علاوہ دیگر روز مرہ کی ضروریات کی عدم دستیابی جیسے مسائل اُجاگر کئے۔