نیشنل کانفرنس کے ساتھ مشترکہ الیکشن لڑنے پر بات چیت جاری

   

سری نگر: آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبانے اتوار کے روز کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کا سلوک روا رکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں کانگریس کی سرکار بنے گی کیونکہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ سیکولر پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔نیشنل کانفرنس کے ساتھ اسمبلی الیکشن کے دوران اتحاد کرنے کے بارے میں الکا لامبانے کہاکہ اس پر گفت وشنید ہو رہی ہے ۔ان باتوں کا اظہارموصوفہ نے ویری ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو گزشتہ دس سالوں کے دوران سخت مشکلا ت کا سامنا کرناپڑا تاہم اب یہ دور ختم ہونے جارہا ہے ۔