نیشنل گرین ٹریبونل میں تلنگانہ سکریٹریٹ کے انہدام مقدمہ کی سماعت

   

حکومت پر ماحولیاتی منظوری حاصل نہ کرنے کا الزام ، 12 اپریل کو آئندہ سماعت ، ریونت ریڈی کی درخواست
حیدرآباد: نیشنل گرین ٹریبونل نے تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارتوں کے انہدام سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی ہے۔ چینائی میں ٹریبونل نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی درخواست کی سماعت کی جو عمارتوں کے انہدام کے خلاف داخل کی گئی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ حکومت نے عمارتوں کے انہدام کے سلسلہ میں مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا سبب بنتے ہوئے عمارتوں کو منہدم کیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو یہ معاملہ نیشنل گرین ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ٹریبونل نے تلنگانہ حکومت کو جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 12 اپریل کو مقرر کی ہے ۔ درخواست گزار نے شکایت کی کہ عمارتوں کے انہدام کے سلسلہ میں ماحولیاتی منظوری حاصل نہیں کی گئی ہے۔ ریونت ریڈی کے وکیل نے کہا کہ مرکز نے ابھی نے ماحولیاتی منظوری نہیں دی ہے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ٹریبونل کو حقائق کی جانچ کرنی چاہئے ۔