یلاریڈی کے اطراف کے مواضعات و منڈلس کی سڑکیں وسیع
یلاریڈی /30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد میدک ، بودھن HMB قومی شاہراہ 765 ڈی کی توسیع کے دوران نیشنل ہائی وے اتھاریٹی عہدیدار شاہراہ کے موڑ برخواست کرکے سیدھا راستہ نکال رہے ہیں۔ جس سے گاڑی راں مسافرین کا فاصلہ کم ہو رہا ہے ۔ نیشنل ہائی وے 765 ڈی قومی شاہراہ کی تعمیرات کے تحت دونڈیگل سے رودرور تک شاہراہ کی توسیع کا کام جاری ہے ۔ اب تک ہی دونڈیگل سے میدک تک 10 کیلو میٹر روڈ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ٹو لائین وتھ ہیوڈ شولڈرس طریقہ سے میدک سے روداور تک جدید ڈیزائن کے تحت قومی شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے ۔ دونڈیگل سے نرساپور جنگلاتی علاقہ گنڈا میدک تک تعمیر کی گئی سڑک پر کثرت کے ساتھ موڑ نکال دئے گئے ۔ فی الوقت میدک سے روداور تک جاری سڑک کے کام میں میدک شیوار کے اورنگ آباد ، حویلی گھن پور ، پوچارام جانوروں کے پارک ، پراجکٹ برج تعمیرات سے بائی پاس روڈ ، تانڈور گیٹ جانکم پلی ، ملاکنٹہ تانڈا ، کناریڈی ماچاپور ، مواضعات کے پاس یلاریڈی تک کثرت سے موڑ نکال دئے گئے ۔ یلاریڈی سے رودراور گک لنگا ریڈیپیٹ سے تماریڈی اناساگر کا مشٹی پلی نصراللہ آباد، علاقوں میںکثرت سے سڑک کے موڑ نکال کر شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے ۔ دنڈیگل سے رودرور تک موڑ نکال دینے پر تقریباً 35 کیلومیٹر کا فاصلہ کم ہونے کی اندازہ لگایا جارہیاہے۔ اس لحاظ سے یلاریڈی سے سکندرآباد بس اسٹیشن پہلے 138 کیلومیٹر تھا جو اب جدید تعمیرات کے بعد 125 کیلو میٹر ہونے کی امید کی جارہی ہے ۔ نیشنل ہائی وے کی تعمیرات سے کثرت کے ساتھ سڑک کے قدیم موڑ نکالنے سے فاصلوں میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ جس سے مسافرین کیلئے ایک طرح کی خوشخبری کہی جاسکتی ہے ۔