شمس آباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): شمس آباد زون ڈی سی پی نے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور میونسپل عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں انہوں نے ہدایت دی کہ نیشنل ہائی وے پر ایمرجنسی نمبر بورڈس آویزاں کریں اور ساتھ ہی لاریوں کو سڑکوں پر پارک کرنے کے بجائے ان کے لیے پارکنگ کا انتظام کیا جائے ۔ پرکاش ریڈی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر پٹرولنگ گاڑیوں میں بھی اضافہ کردیا جائے گا ۔ ایک ہفتہ قبل ہوئے اجتماعی عصمت ریزی و قتل کے بعد شمس آباد ڈی سی پی نے سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس کو ہمیشہ چوکنا رہنے اور درخواست دینے پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ٹرافک ڈی سی پی وجئے کمار ، شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑکے علاوہ عہدیدار موجود تھے ۔۔