نئی دہلی : انفور سمنٹ ڈائرکٹور یٹ نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جولائی کے آخر تک مہلت دی ہے ۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں سونیا گاندھی کی پوچھ تاچھ کو ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کو قبول کیا اور انہیں جولائی کے اواخر میں حاضر ہونے کی اجازت دیدی ۔ سونیا گاندھی کو /23 جون کو ای ڈی کے روبرو حاضر ہونا تھا ۔ تاہم ان کی طبعیت کی خرابی اور ڈاکٹرس کی جانب سے سختی کے ساتھ مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ای ڈی نے /8 جون کو حاضر ہونے کی نوٹس دی تھی تاہم کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد وہ حاضر نہیں ہوسکی۔