نیشنل ہیرالڈ کیس میں انجن کمار یادوسے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

حیدرآباد ۔یکم جون (سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے تقریباً 2 گھنٹے تک انجن کمار یادو سے پوچھ تاچھ کی ۔ انجن کمار یادو نے نیشنل ہیرالڈ کے لئے 20 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا تھا ۔ اس رقم کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نوٹس جاری کی تھی۔ انجن کمار یادو سابق میں بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔ کانگریس کے دیگر قائدین محمد علی شبیر ، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، سدرشن ریڈی اور انیل کمار بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ای ڈی نے انیل کمار کو دوبارہ نوٹس جاری کی ہے۔ر