نئی دہلی: قومی دارالحکومت کی ایک خصوصی عدالت نے نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں جمعہ کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو نوٹس جاری کیا۔ اس مہینے کے شروع میں ای ڈی نے مسز سونیا گاندھی اور راہول گاندھی اور دیگر کے خلاف کارروائی کیلئے عدالت میں ایک تازہ شکایت درج کی تھی۔ اس میں متعلقہ افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کی دفعہ 44 اور 45 کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج (پریوینشن آف کرپشن ایکٹ)، وشال گوگنے ، جو اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں، نے ملزمان کے خلاف نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔