نیشنل ہیلتھ سرویس ڈاکٹرز کی طویل ترین ہڑتال

   

Ferty9 Clinic

لندن: برطانیہ میں چہارشنبہ کو ہزاروں ڈاکٹروں کی کا م چھوڑ ہڑتال کے بعد مریضوں کے علاج کا سلسلہ رک گیا۔ تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبوں پر مبنی یہ چھ روزہ ہڑتال سرکاری فنڈز سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سرویس کی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال ہو گی۔ منیجرز کا کہنا ہیکہ پورے انگلینڈ میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے نتیجہ میں لاکھوں مریضوں کی تشخیص اور آپریشنز ملتوی ہو جائیں گے۔یہ ڈاکٹر جنہوں نے ابھی اپنے کیرئیرز کا آغاز کیا ہے ، ہاسپٹلس اور کلینک میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ سینئر ڈاکٹرز اور دوسرا طبی عملہ ایمرجنسی سروسز ، انتہائی نگہداشت اور میٹرنٹی سروسز کی دیکھ بھال کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ہڑتالیں کیوں ہو رہی ہیں؟برطانیہ کے پورے ہیلتھ سیکٹر کو گزشتہ پورے سال ہڑتالوں کا سامنا رہا ہے کیونکہ طبی عملہ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔