نیشنل ہیومن رائیٹس کمیشن نے دشا کے والدین سے ملاقات کیلئے طلب کیا

   

شمس آباد ۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) نیشنل ہیومن رائیٹس کمیشن عہدیداروں نے آج دشا کے والدین سے ملاقات کیلئے طلب کیا ۔ ذرائع کے بموجب دشا کی دس روزہ تقریب ہونے کی وجہ سے والدین نے آج ملنے سے انکار کردیا اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ کل عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔ NHRC عہدیدار جو دشا قتل اور انکاؤنٹر کی تفصیلات کیلئے محبوب نگر میں سرکاری دواخانہ جہاں چاروں قاتلوں کی نعشیں رکھی ہوئی ہے مشاہدہ کیا اور وہاں سے نعش کو جہاں جلایا گیا اور چاروں کا انکاؤنٹر کیا گیا وہاں کابھی دورہ کیا اور آخر میں تونڈپلی جہاں عصمت ریزی و قتل کیا گیا معائنہ کیا اور شمس آباد ڈی سی پی سے تمام تفصیلات حاصل کی ۔